ہرنائی : ضلع ہرنائی کے علاقہ مری بابہان کے عوام نے اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے وڈیرہ شاہ نواز مری کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی و پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے وڈیرہ شاہ نواز مری، ملک مہر ہزار خان مری، ملک مرزا خان ، حاجی صورت خان ، ملک فاضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب تو حکومت یہ اعلانات کرکے نہیں تکتے کے بلوچ قوم پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہوجائے انہیں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرینگے لیکن ہم پہاڑوں سے اتر کر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا لیکن اسکے باؤجود بھی ہمیں تو ابھی تک کوئی سہولت فراہم نہیں کیا گیا اور سہولتیں دور کی بات ہے ہمیں ہمارے قبلے کے لوگوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا جارہا ہے نہ ہی لوکل سرٹیفکٹ بنائے جارہے ہیں اور ہمیں پاکستانی شہری تسلیم ہی نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے سینکڑوں لوکل جمع ہے لیکن انہیں جاری نہیں کا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ مری قبلیے کے افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیمری قبائل وڈیرہ شاہ نواز مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی کے علاقہ بابہان کے مری اس دور جدید دور میں بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے بندوق نے کو پھینک کرکے پاکستانی پرچم کو گلے لگاکر انہیں بلند کردیا گیا ہے لیکن اس جدید دور میں بھی ہرنائی کے علاقہ مری بابہان تمام بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے ہزاروں بچے بچیاں سکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہے پینے کی صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہم جوہڑوں کی پانی پینے پر مجبور ہے جہاں سے جانور اور انسان ایک ہی جوہڑ سے پانی پیتے ہے اسطرح روڈ کی صورتحال ہی روڈ نہ ہونے کی وجہ سے جب کوئی بیماری خصوصاَ خواتین زچکی کے دوران چارپائی پر ڈال کرکے کئی کلومیٹر دو کھندوں پر اٹھا کر طبی امداد کیلئے لے جانا پڑتا ہے جوکہ اکثر راستے ہی میں زچہ بچہ جان بحق ہوجاتے ہے انہوں نے کہاکہ ہم مری قبائل و عوام وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ضلع ہرنائی یونین کونسل اسپین تنگی مری بابہان کے علاقے کے عوام کو روڈ ، تعلیم، صحت، پینے کی صاف پانی، بجلی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل کے ضلعی آفس اور نادرا میں سینکڑوں زیر التواء قومی شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکٹ فوری طورپر جاری کرکے مری قبائل و عوام کو درپیش مسائل و مشکلات ختم کیا جائے انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکٹ جوکہ ہر پاکستانی کی بنیادی حق ہے لیکن مری قوم اس بنیاد حق سے محروم ہے جسکی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا مری قوم کرنا پڑتا ہے ۔