|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2016

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے راہنما سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے ساتھ غیر مساویانہ سلوک کسی صورت قابل تعریف عمل نہیں ان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر برتاؤ ہم سب پر لازم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجمن معذوران کے ضلعی دفتر کے دورے کے موقع پر انجمن معذوران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا عبدالرؤف مینگل نے کہا کہ حکومت کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ معذوران کو وہ تمام حقوق دے جس کا وہ مستحق ہیں لیکن افسوس کہ معذوران کا طبقہ اس وقت بری طرح متا اثر ہیں انہیں جان بوجھ کر بھیک مانگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جب کہ یہ طبقہ اپنے حقوق کی حصول کے لیئے آواز بلند کررہے ہیں اس موقع پر انجمن معذوران کے چیئرمین لعل جان لانگو ، حافظ عبدالرازق نے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر آئے