کوئٹہ:ڈیرہ بگٹی میں امن فورس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے مشرق میں تقریبا ستر کلو میٹر دور امن فورس کے کمانڈر عالم خان کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ جس پر امن فورس کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک حملہ آور کی شناخت فاروق ولد بچل خان کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف چار میگزین اور چار موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکوٹی فورسز نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیاجبکہ دوسری جانب مسلح افراد نے ٹیوب ویل کیلئے نصب کیاگیاٹرانسفارمرکو دھماکہ خیزمواد سے اڑالیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے جوری میں مسلح کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کیاگیا دھماکہ خیز مواد کوناکارہ بناکر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے بعد علاقے کوکلیئر قراردیدیا۔دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے ہی علاقے جوری میں مسلح افراد نے ٹیوب ویل کیلئے نصب کیاگیا ٹرانسفارمر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ۔مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے ۔