|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2016

کابل: ایران کے صدراتی مشیر نے دورہ افغانستان کے موقع پر کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ کے بعض منصوبوں کی انتظامیہ بھارت کے حوالے کی جارہی ہے تاکہ ترقی کی رفتار تیز ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ابھی 06 برتھ کام کررہے ہیں اور بھارت کے جہازرانی کے وزیر کے دورہ تہران میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بھارت چاہ بہار کی بندرگاہ پر 22 مزید برتھ تعمیر کریگا فی الحال چاہ بہار کی بندرگاہ پر 89ہزارٹن مال اتارا اور لادا جاسکتا ہے انہوں نے افغانستان کے منتظم اعلیٰ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران انھیں ایران کے اس فیصلے سے آگاہ کیا کہ افغانستان کو بین الاقوامی تجارت کے لے چاہ بہار بندرگاہ سے رسائی فراہم کی جائے گی ، ایک اور موقع پر انہوں نے کہا کہ چاہ بہار کی بندرگاہ کو ریل کے زریعے زاہدان، اور مشہد سے ملایا جائے گا