کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ راہداری منصوبے بلوچستان گوادر کی وجہ سے بن رہا ہے اس لیے مغربی روٹ کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے اس کو سب سے پہلے روٹ کے طور پر مکمل کیا جائے ۔بلوچستان کو صرف لولی پاپ پر نہ ٹرخایا جائے اگر بلوچستان کی ساتھ زیادتی کی گئی تو یہ ملک کے مستقبل کیساتھ بُراہوگا بھارت افغانستان وپاکستان کو ایک دوسرے کا دشمن بنانے پر تلاہواہے پاک افغان تعلقات کی بہتری میں ہی دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی ہے بھارت ،امریکہ واسرائیل ہمارے ازلی دشمن ہے ان کے ناپاک عزائم وطن عزیز کو اندورنی نقصان پہنچا رہے ہیں بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی “را “امریکن ایجنسی “بلیک واٹر “اسرائیلی ایجنسی “موساد جیسی اسلام وملت دشمن ایجنسیاں پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ ملکی استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں اس وقت ملکی استحکام ، دہشت گردی ودیگر مسائل سے نجات کیلئے قوم متحد ہو کر میدان میں نکلے ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک وقوم کے دوستوں اور دشمنوں کو پہچاننا ہو گااور مصلحتیں چھوڑ کرکے دلیرانہ فیصلے کرنے ہونگے ۔ پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے امریکہ اور بھارت کی سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہمارے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے نام نہاد علمبردار کراچی کے لسانی تنظیم کے رہنما الطاف حسین نے جس طرح سرعام پاکستان کو گالیاں دِیں اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے اس طرح کے منفی ذہن کی سرکوبی نہ کرنا اور “را”کے ان ایجنٹوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھنا اور دوسری طرف بنگلہ دیش میں پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کے لیے بے حسی کی حد تک خاموشی اختیار کرنا اس ملک کے استحکام اور یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے ۔ حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرکے سیکولر پاکستان کے نعرے کی بجائے پاکستان کے قیام پر لگنے والے نعروں کے مطابق ملک کو آگے بڑھانا ہو گاپاکستان کو ہر صورت اسلامی بنا کر دم لیں گے یہ ملک نظریاتی اسلامی مملکت ہے یہاں اسلام کے سواکسی عزم کو تسلیم نہیں کیا جائیگا ۔