|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2016

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے دھمکی دی ہے کہ وہ وسط ایشیائی ممالک کیلئے پاکستان کی راہداری بند کر دیں گے، کیونکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے واہگہ سرحد بند کر رکھی ہے، وہ برطانوی خصوصی نمائندے سے بات چیت کررہے تھے جس نے افغان صدر سے کابل میں ملاقات کی، انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان بہت سے ممالک کے ذریعے تجارت کررہا ہے اور صرف تجارت کیلئے پاکستان کا محتاج نہیں ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ میوہ جات برآمد کے دوران اکثر پاکستان واہگہ سرحد افغان تجارت کیلئے بند کر دیتا ہے جس سے افغان تاجروں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ تا ہے، افغان صدر نے کہا کہ بھارت نے افغان تاجروں کو مزید مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ دینے کااعلان کیا ہے افغان صدر نے برطانوی نمائندے سے خطے کی صورتحال دہشت گردی کے واقعات اور افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا، برطانوی سفیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان سے زیادہ افغان مہاجرین افغانستان واپس آئیں گے، افغان صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کی پالیسی سے تنگ آچکے ہیں ۔