کوئٹہ: بلوچستان میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے مزید تین افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا خانوزئی آفس کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر ،نادرا دالبندین آفس کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد اور نادرا میزئی اڈہ کے ڈی اے ڈی اسفندیار پیرعلیزئی شامل ہیں۔ تین افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے درجنوں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس کیس میں نادرا کے اعلیٰ سطح کے افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔