اندرون بلوچستان : بلوچستان کے ضلع کیچ سے مغوی کی لاش برآمد کرلی گئی۔ لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ سے اغواء ہونے والے صدام بلوچ کی لاش خیر آباد لنک روڈ سے مل گئی۔ انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لیویز کے مطابق صدام بلوچ کو ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔ اغواء کے دوران مزاحمت پر اغواء کاروں نے صدام کے والد نیک بخت اور بھائی محمد کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا تھا،ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ایف سی حکام کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایف سی 122ونگ نے حساس ادارے کے ساتھ ملکر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے مغرب کی جانب بائیس کلو میٹر دور درینجن نالے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سوری خان نامی شخص ہلاک جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان نائیک رفاقت اور لانس نائیک امیر نواز بھی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک و زخمی افراد کا تعلق کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی سے ہے جو سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ ہلاک افراد کے ٹھکانے سے چار سو کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک دیسی ساختہ بم اور بم بنانے والے آلات بھی برآمد کئے گئے،پولیس تھانہ آرڈی298کے حدودمیں پولیس موبائل پر فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں، دوافراد گرفتار جبکہ ایک فرار ۔پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل ،ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمدکرلیا۔پولیس ذرائع ۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس تھانہ آرڈی 298کے ایس ایچ او محمدمحفوظ کھوسہ حسب معمول گشت پر تھے کہ اوچ پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کیے۔ پولیس اور مسلح افراد کے مابین دوبدو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دوافراد اعتبار خان بگٹی اورامیر بخش بگٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عد دموٹر سائیکل ، ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عد دٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کرلیا ہے۔تاہم عمران شاہ نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پولیس کی گشتی ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ دس منٹ تک جاری رہا کسی قسم کی نقصان نہیں ہوامسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، تفصیلا ت کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں گزشتہ شب رات گئے دیر تک مسلح افراد نے پولیس ہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی دوطرفہ فائرنگ کا مقابلہ دس سے پندرہ منٹ تک جاری رہا ٹرین شدہ مسلح افراد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے یہ واقع اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گشت پانی کی بوٹل بھرنے کے لئے نالے میں اتر گئے تھے کہ مسلح موٹرسائیکل سوار اں نے ان پر حملہ آوار ہوئے تھے۔