|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2016

راولپنڈی : مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان بھارت کی درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کی فوج کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے دوران ڈی جی ایم اور پاک فوج نے بھارتی الزامات کو قبل از وقت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کیاطراف سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں جب کہ بھارت واقعے کے حوالے سے قابل عمل معلومات فراہم کرے۔دریں اثنائترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، بھارت نے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کی ہے ۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر دہشت گردی کے بھارت کے عائد کئے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں ، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے ساری دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے ، بھارتی مظالم سے دنیا کے ہر کونے سے آواز اٹھ رہی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی کا اظہار کیا ہے ۔نفیس زکریا نے کہا کہ انسانی حقوق کمشین اور او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں ہے ، بھارت نے ریاستی دہشتگردی سے ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا، اب تک 100سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں ، اس طرح پیلٹ گن کے استعمال سے700سے زائد کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ۔ادھر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی مداخلت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آج جوبیج بوئے گا کل وہی فصل کاٹے گا ٗ اڑی حملے میں پاکستان کا کوئی دخل نہیں ٗ پاک بھارت باؤنڈری دونوں طرف بند ہے ٗبھارت حقیقت کو تسلیم کر کے مقبوضہ وادی میں تشدد اور ظلم بند کرے ٗ امن کا راستہ تلاش کیا جائے ٗ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ٗوزیر اعظم جنرل اسمبلی میں بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر اٹھائینگے ۔اتوار کو ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت رویتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں خونریزی ٗ تشدد کی فصل بو رہے ہیں جو وہ آج بیج بوئیں گے کل اس کی فصل کاٹیں گے انہوں نے کہاکہ کشمیری نو جوانوں ٗ بچوں ٗ عورتوں اوربوڑھوں کو شہید کیا گیا ہے ٗ ایک روز قبل بارہ سال کے بچے کو شہید کیا گیاہے جب آپ اس طرح ظلم ڈھائیں گے تو کشمیری اپنی آزادی کیلئے لڑ ینگے اور لڑرہے ہیں آزادی کیلئے لڑنا ایک انسان کا بنیادی حق ہے وہ اپنے بنیادی حق کیلئے لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں کوئی مداخلت نہیں ہے بھارت حقیقت سے چشم پوشی کررہا ہے اس وقت مقبوضہ وادی میں آگ لگی ہوئی ہیے ٗ