|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2016

چمن : پاک افغان سرحد پر نیا سسٹم نصب کرنے سے دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی روک تھام کیلئے موثر ثابت ہوگا ۔ قبائل تاجر اس نظام کو فعال کرنے میں تعاون کرے چمن کے عوام کیلئے پاک افغان سرحدپر کاروبارمیں آسانی آنے کیلئے بیٹھ کر فیصلہ کرینگے ۔ سیکٹرکمانڈر بریگیڈئر ندیم کا قبائلی عمائدین سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق چمن ایف سی قلعہ میں سیکٹر کمانڈر نے چارج سنبھالنے کے بعد چمن کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین ،چیمبرآف کامرس اور انجمن تاجران کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس کیا۔ اجلاس میں قبائلی عمائدین نے پاک افغان بارڈر پر چمن کے عوام کو درپیش مسائل روزگار میں مشکلات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چمن میں تجارت زمینداری اور کوئی دوسرا روزگار عوام کیلئے موثر نہیں گزشتہ آٹھ مہنوں سے چمن کے عوام پر تمام روزگار کے دروازے بند کردیئے چمن کے عوام اب چوری ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان جیسے جرائم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں فرنٹئیر کور اور دیگر سیکورٹی اعلیٰ ادارے چمن کے عوام کے سہولیات کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے چمن کو ایک علیحد ہ ریاست بنایاگیا جس سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر اسوقت دس سے زائد سیکورٹی چیک پوسٹیں ہے جو دہشت گردوں کی روک تھام کی بجائے عوام کو تنگ کررہے ہیں کوئٹہ سے چمن تک خوردنی اشیاء لانے پر چیک پوسٹوں پر روک کر زبردستی بھتہ وصولی کرتے ہیں اپنے گھر تک کوئی ایک بیل یا آٹے کا تھیلہ بھی چمن تک نہیں لاسکتاہے جبکہ چمن سے کوئٹہ تک چیک پوسٹوں پر مسافر گاڑیوں کو روک کر خواتین ،ضعیف العمر افراد کو روک چیکنگ کے بہانے یادستاویزات چیک کرنے کے بہانے تنگ کرتے ہیں چیک پوسٹوں پر روکنے کے وجہ سے دوگھنٹوں کاسفر چار گھنٹے میں طے ہوتا ہے سیکورٹی فورسز کو چاہے کہ چمن تک خوردنی اشیاء اور دیگر ضروریات زندگی سامان چمن تک رسائی میں آسانی پیداکرے جبکہ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی سخت کردے ۔ چیمبر آف کامرس نے بھی تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے اپناموقف پیش کیا انہوں نے کہاکہ ہم ماہوار ملکی خزانے میں اربوں روپے کا ٹیکس جمع کرتے ہیں لیکن پاک افغان بارڈر پر ہمیں ہمیشہ مشکلات درپیش رہتا ہے ہمارے کروڑوں روپے کا فریش فروٹ خراب ہوجاتا ہے ہمیں پاک افغان سرحد پر آسانی پیدا کی جائے ۔ تاجر طبقے نے بھی کورکمانڈر پر زور دیا کہ چمن جو دس سے پندرہ ہزار تجارت سے وابستہ افراد پاکستان سے افغانستان جاتے ہیں اور شام کو واپس آتے ہیں ان کے ٹائمنگ میں ایک گھنٹہ مزید اضافہ کیاجائے تاکہ ان کو آنے جانے میں مشکلات نہ ہو بعد میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چمن کے عوام محب الوطن ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے دہشت گردوں کی نشاندہی میں ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ چمن کے عوام کی روزگار کیلئے قبائلی عمائدین اور تاجر طبقے کے ساتھ علیحدہ علیحدہ مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکال لینگے اور چیمبرآف کامرس پاک افغان سرحد پر تجارت کرنے کیلئے آسانیاں پیداکرینگے جبکہ تاجروں کیلئے پاک افغان سرحد پر آمدروفت کے ٹائم میں ایک گھنٹہ اضافہ کیاجائے گا پاک افغان سرحد پر نیا سسٹم نصب کرنے سے دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی روک تھام کیلئے موثر ثابت ہوگا ۔ قبائل تاجر اس نظام کو فعال کرنے میں تعاون کرے ۔ چمن کے عوام اپنا شناختی کارڈ وغیر بنالے تاکہ ان کو بارڈر جانے میں مشکلات نہ ہو اگر نادرا حکام ان کے کارڈ بنانے میں مشکلات پیداکررہے ہیں تو میں خود نادرا حکام کے پاس جاکر ان کے کارڈ آسانی سے بنانے کا کہہ دوں گا ۔