حب : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہاکہ مودی کے بیانات کا نزلہ بلوچستان کی غریب اور مظلوم عوام پر نہ گرایا جائے ،سی پیک کے وجود سے قبل بھی ہمارے خدشات تحفظات تھے قومی تشخص کے بقاکی جنگ لڑرہے ہیں ہمیں ایسے پروجیکٹ کی ضرورت نہیں جس سے بلوچستان کی عوام اقلیت میں تبدیل ہو ،بلوچستان کے حکمران پنجاب کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مینگل کے صوبائی رہنماء سعید مینگل کی رہائش گاہ حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بی این پی کے ضلعی صدر قاسم رونجھو س، عبدالحمید ساجنا،حاجی ایوب مینگل ،صلاح الدین مینگل ،حاجی میر وزیر خان مینگل ،حاجی حفیظ مینگل ،ضیاالدین مینگل ،سعود احمد مینگل ،حیات خان مینگل ،شہر اعظم مینگل ، جمیل جان مینگل ، سیلمان مینگل ، گہرام مینگل ، ہارون مینگل ، نوراحمد مینگل سمیت بی این پی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے سردار اخترجان مینگل نے مزید کہاکہ مود ی کے بیانات کا جواب ریلیوں ،اور جلسوں کے ذریعے دینے کے بجائے فوج کے ذریعے دیا جائے اگرہمارے حکمرانوں کی یہی پالیسی رہی تومودی کشمیریوں کی لاشوں پر رقص کرے گے اور نواز شریف ہماری لاشوں پر بھنگڑا کرے گا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی بدنیتی کی وجہ سے پاکستا ن کا بڑا حصہ الگ ہوگیا مگر اس کے باوجود بھی حکمرانوں نے اپنی بدنیتی کو ختم نہیں کیا حکمرانوں کی نیت اور ارادے ٹھیک نظر نہیں آتے انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے یہ ہی رویہ رکھا تو بلوچوں کی نفرتیں ان کے لیئے کم نہیں ہوگی بلکہ مزید بڑے گیاانہوں نے کہاکہ جب تک کے ساحل وسائل کا اختیار صوبوں کو نہیں دیا جاتا اس وقت تک خطے میں بسنے والے لوگوں کے خدشا ت وتحفظات دور نہیں ہو سکتے جب تک ان خدشات کا ازالہ نہیں کیاجاتا ہم ان تمام منصوبوں کے مخالفت کرتے رہے گے اورہم ایسے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں جس سے ہم سمجھتے کہ ہمارا قومی تشخص اور ہمارا وجود خطرے ہو ں ان حکمرانوں کی نیتیں اور ارادے نیک نظر نہیں آتے وہ لوٹ مار کے بے پاری ہے جو صرف و صرف اپنا پیٹ بھرنے اور حلقہ انتخابات میں محفوظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مجھے حکمرانوں کی نیت سے لگ رہا ہے کہ پنجاب کو کسی بھی طرح خوش رکھنا ہے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کو تا ریخ کی طرف دھکیلنے کی کو شش کی جا رہی ہے اگر بلوچستان کا مستقبل تا ریخ ہوا تو پا کستان کا مستقبل بھی روشن نہیں ہو گاانھوں نہ کہاکہ حکو مت نوا ز شریف کی جبکہ چلاکو ئی اور رہا ہے بلوچستان کے حکمران پنجا ب کو خوش کر نے کی کو ششوں میں لگے ہو ئے ہیں سردار اختر جان مینگل نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ اسمبلیاں صرف مذمتی قرا رداتوں کو پا س کر نے میں لگی ہو ئی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ 2013کے انتخا با ت میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں تھا مگر پا رٹی کے فیصلے کی واجہ الیکشن میں حصہ لیا آنے والے انتخابا ت میں الیکشن ہو نگے یہ سلیکشن ہو نگے یہ وقت بتا ئے گا