|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2016

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کا مشترکہ اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ کی صدارت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرونک میڈیا میں بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کو کوریج نہیں دیا جا رہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں الیکٹرونک میڈیا کی بلوچستان میں بیورو چیف سے ملاقاتیں کئے جائینگے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر بلوچستان بھر میں الیکٹرونک میڈیا کے رویئے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک عبدالولی کاکڑ، ملک نصیر شاہوانی، حاجی موسیٰ بلوچ، اختر حسین لانگو ، عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے حاجی نظام الدین کاکڑ، ضلعی صدر کوئٹہ ملک محمد ابراہیم کاسی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے رضا وکیل ایڈووکیٹ اور بوستان علی شریک ہوئے اجلاس میں مختلف امور پر غور وخوص کیا گیا اجلاس میں الیکٹرونک میڈیا کی بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کو کوریج نہ دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات کو میڈیا میں نہیں دیکھایا جا رہا ہے کیونکہ وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہے اور اس زیادتی پر یہاں کے سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے لیکن ایک منصوبے کے تحت الیکٹرونک میڈیا میں وہ آواز کو نہیں لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے جمہوری معاشرے میں احتجاج کر نا ہر کسی کا بنیادی حق ہے الیکٹرونک میڈیا میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور پروگراموں کو بالکل کوریج نہیں دیا جا رہا ہے اور اپنے پسند ومفادات کے پروگراموں کو ترجیح دیا جا رہا ہے جو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے بلوچستان میں الیکٹرونک میڈیا کی بیورو چیف سے ملاقاتیں کی جائیگی اگر پر بھی مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم جمہوری احتجاج شروع کرینگے اور عوام کو الیکٹرونک میڈیا کے رویئے سے آگاہ کرینگے۔