کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے حوالے سے ڈی ایچ اوز کی درخواستوں پر عمل کرتے ہوئے قوانین کے مطابق ڈاکٹروں کی کوئٹہ اور کوئٹہ سے باہر پوسٹنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں ہے جس کا احساس حکومت کو خود کرنا چاہیے صوبے کی غریب عوام اکثر جان لیوا بیماریوں کی علاج کی استعداد سے محروم ہیں اگر ان کوسرکاری ہسپتالوں میں علاج کے مواقع میسر نہ ہونگے تو وہ کہاں جائیں گے ؟ ہپٹائٹس بھی ان جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ہے مرض کی تشخیص کے لیے پی سی آر مشین دو دن کے اندر اندر سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان مجاز احکام سے اس کی حصولی کے لیے رابطہ کریں حکومت بلوچستان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس مشین کی جلد فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائیں یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جما ل خان مندوخیل و جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینج نے درخواست نمبر 123/2013میں اپنا حکم صادر کرتے ہوئے کیا سماعت کے دوران سیکرٹری صحت نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ بلوچستان میں ہیپٹائٹس کے کنٹرول اور علاج کے لیے حکومت بلوچستان نے ہپٹائٹس کنٹرول پروگرام متعارف کرا یا ہے چونکہ ہپٹائٹس کی تشخیص اور علاج کے لیے محکمہ صحت بلوچستان کو پی سی آر مشین کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہپٹائٹس کے جراثیم کی انسان کی جسم میں موجودگی یا غیر موجودگی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے جس کے حصول کے لیے مجاز احکام کو محکمہ صحت نے درخواست بھجواچکی ہے عدالت عالیہ نے اس معاملے کو انتہائی اساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہپٹائٹس چونکہ ایک خطرناک اور جان لیوا امراض میں ہے سیکرٹری صحت کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ پی سی آر مشینوں کے حصول کے لیے مجاز احکام سے دو دن کے اندر رابطہ کریں اور حکومت بلوچستان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سیکرٹری صحت کے اس مطالبے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پندرہ دن کے اندر اندر اقدامات اٹھائیں کیونکہ ہپٹائٹس کا علاج انتہائی مہنگا اور اکثر متاثرین اس کی علاج کی استطاعت نہیں رکھتے عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ہپٹائٹس کنٹرول کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کریں تاکہ متاثرہ لوگوں کو اداویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے کیونکہ اس مرض کے شکار اکثر مریض اتنی استطاعت نہیں رکھتے کہ وہ اس کی مہنگی دوائیاں مارکیٹ سے علاج کے لیے خرید سکے ۔سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ وہ صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی پوسٹنگ کے حوالے سے ان کو ملنے والے ڈی ایچ اوز کی درخواستوں پر پوری طور پر عمل کریں اور ساتھ ساتھ قوانین کے مطابق ڈاکٹروں کو کوئٹہ اور کوئٹہ سے باہر پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے عدالت نے حکم دیا کہ آرڈر کی کاپیاں چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکرٹری صحت سمیت متعلقہ احکام کو ارسال کی جائیں ۔