|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2016

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی ۔ دبنگ ہیرو کا دبنگ بیان سامنے آگیا ۔ سلمان خان پاکستانی فنکاروں پر پابندی پر بھڑک اٹھے ، کہتے ہیں دہشت گرد اور فنکار میں فرق ہوتاہے ، پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستانی اداکار حکومت کے پرمٹ اور ویزے پر ہی بھارت آتے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی سلمان خان نے ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے کو فون کرکے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز نہ روکنے کی اپیل کی تھی ۔