|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2016

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج سے صوبے بھرمیں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز سے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے دوران کانوٹیفکیشن جاری نہ کیاگیا تو مزید سخت احتجاج کی راہ اپنائی جائیگی جس کااعلان بذریعہ پریس کانفرنس کیاجائیگا ،گزشتہ روز تنظیم کے صدر ڈاکٹرحفیظ اللہ مندوخیل ،ڈاکٹرحیات ساسولی ،ڈاکٹریاسر ،آل پاکستان پیرامیڈیکس کے صوبائی جنرل سیکرٹری عزیز بلوچ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورپیرامیڈیکس کے مطالبات وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے منظور کرنے کااعلان کیاتھا مگر اب تک اس سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیاہے ہم اس سلسلے میں سیکرٹریٹ کے چکر لگا کر تک چکے ہیں اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سے بھی ملاقات کی کوشش کی گئی مگر کچھ بھی نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے 26ستمبر کو تین دن تک او پی ڈیز کی عدالتی بائیکاٹ کااعلان کیا لیکن صورتحال جوں کے توں ہے 48گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی مطالبات پرعملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے آج سے صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز سے بائیکاٹ کافیصلہ کیاہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی اس دوران بھی مطالبات منظور کئے جانے کانوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تواحتجاج کومزید سخت کیاجائیگا جس کااعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ ٹراما سینٹر کے حوالے سے مختلف خبریں آرہی ہے ہم نے پہلے ہی واضح کردیاہے کہ یہاں دوسرے ہسپتالوں سے بوسیدہ سامان منتقل کیاگیاہے بتایاجائے کہ سینٹر کیلئے مختص فنڈز کہاں خرچ ہوئے انہوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات کاخیرمقدم کیا اورکہاکہ ینگ ڈاکٹرز عوامی ملکیت کی ہمیشہ حفاظت کریگی۔