|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2016

اندرون بلوچستان :آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنماء جاں بحق ، تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ساتھی زخمی ہو گیا ، پنجگور سے مسخ شدہ لاش برآمد ، ڈیرہ بگٹی میں پانی کی پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا ، تربت ،ایف سی کی کارروائی میں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبہ میں 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیشنل پارٹی کے رہنما میر سبزل خان عمرانی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تربت کے علاقے سامی میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے ٹریکٹر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جمعہ جاں بحق جبکہ حسن نامی شخص زخمی ہوگیا، پنجگور گوارگو ڈونبھان کور سے ایک نوجون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جسے لیویز فورس نے طویل میں لیکر لیویز تھانہ منتقل کیا جہاں لاش کی شناخت اکرم ولد بجار ساکن پروم پنجگور سے کیا گیا لاحقین کے مطابق مقتول تین سال سے لاپتہ تھے جنہیں نامعلوم افرادنے اغوا کرکے لے گئے تھے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا،ڈیرہ بگٹی سے بائیو کلو میٹر دور بارگانو کے مقام پر نامعلوم افراد نے پہاڑی سے علاقے کو پانی کی سپلائی کیلئے بچھائی جانے والی چار انچ کی پائپ لائن کو بم دھماکے سے تباہ کردیا جس کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تربت میں فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرکا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ان کے قبضے سے 7 رائفلیں ،7 پسٹل اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد کر کے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔