|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2016

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے مطالبات منوانے کے لئے بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں ،ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان حکومت کو مطالبات کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی لیکن محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جسکے سبب سول اسپتال کوئٹہ ، بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے کے تمام سرکاری استپالوں کی او پی ڈیز ایک ہفتے کے لئے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں اس دوران اگر محکمہ صحت بلوچستان نے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث عوام کوعلاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے خاص طور پر دور دراز علاقوں کے اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام علاج کے لئے کوئٹہ کے سول اسپتال ، بی ایم سی اور دیگر سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں لیکن او پی ڈیز کی بندش نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کروانے کے لئے اقدامات کرے۔