خضدار: آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلران اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی سراپا احتجاج آزادی چوک پرغیر معینہ مدت کے لیئے احتجاجی کیمپ لگایا ؛ آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلران کی جانب سے دوسرے روز بھی آزادی چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا کیمپ میں چیئرمین یونین کونسل دگن علی اکبر زہری ،چیئرمین مشک سراپ میر راوت خان زہری ،چیئرمین یونین کونسل خرزان مولہ میر عطا ء اللہ موسیانی ،چیئرمین یونین کونسل توتک میر فدا احمد ،چیئرمین یونین کونسل نال محمد اشرف ،چیئرمین یونین کونسل گنکو محمد نواز ،ممبر میونسپل کارپوریشن عبید اللہ گنگو ،چیئرمین یونین کونسل با غبانہ محمد یونس ،چیئرمین یونین کونسل گزان زہری جاور خان ،چیئرمین یونین کونسل نوغے عبدالحی ،ممبران یونین کونسلران عبد اللہ ،عبدالغنی عمرانی ،اور نواب خان نے احتجاجی کیمپ میں حسہ لیا متحدہ یونین کونسلران کے نمائندوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ڈھائی سال سے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف طریقوں سے احتجاج کر رہے ہیں مگر کسی نے ہمیں کوئی اہمیت نہیں دی آج ہم مجبور ہوکر احتجاجی کیمپ لگایا اور ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ احساس نہیں کہ ہم نے عوام سے ووٹ لیکر آئے اور ہم عوامی نمائندے ہیں اسطرح عوامی نمائندوں کی بے توقیری کبھی نہیں ہوئی یونین کونسلران کے چیئرمینوں نے کہا کہ ہمیں نہ تو مالی اختیارات ہیں اور نہ دفاتر ہم اتنے عرصے سے بے یارو مددگار ہیں اپنے اپنے علاقوں میں جانے سے کتراتے ہیں کہ ہمارے ووٹر ہمیں کہیں گریبان میں نہ پکڑ لیں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت کو موجودہ بیوروکریسی نے مسخ کرکے رکھ دیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ یہ نظام مکمل طور پر نا کام ہو اگر انہیں بلدیاتی اداروں کی اہمیت کا کچھ خیال ہوتا تو وہ اپنا نا روا سلوک نہ اختیار کرتے ماضی میں بھی تو بلدیاتی ادارے اپنا وجود رکھتے تھے اس وقت ان اداروں کو بے تہاشا مالی اور انتظامی اختیارات تھے اب ہمیں کیوں محتاج بنیا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تمام یونین کونسلوں کو آئین اور قانون کے مطابق حاصل اختیارات تفویض کیئے جائیں بصورت دیگر ہم اس سے بھی سخت احتجا ج کریں گے اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی شخصیات ،بلدیاتی اداروں کے نمائندوں ،تاجر برادری اور دیگر نیاحتجاجی کیمپ جاکر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔