|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2016

کوئٹہ: انسپکٹرجنرل آف پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہاہے کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،صوبے کے 52امام بارگاہوں میں سے 23حساس امام بارگاہیں ہیں ،یوم عاشورہ کے موقع پر 5ہزار پولیس کے جوان ،1ہزار ایف سی اس کے علاوہ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات ہونگے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورسز کے دستوں کو ہائی الرٹ بھی کردیاگیاہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اس وقت مختلف علاقوں میں 10جلوس برآمدہونگے جبکہ 70کے قریب مجالس ہونگے جس کی سیکورٹی کیلئے 5ہزار پولیس اہلکار،ایک ہزار فرنٹیئرکور کے اہلکار اس کے علاوہ لیویز اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں ،انہوں نے کہاکہ یوم عاشورہ کے حوالے سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ کومکمل سیل کردیاجائیگا انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورسز کے دستوں کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت خضدار،بولان،سبی ،نصیر آباد،جھل مگسی،لورالائی اور دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے وفاق کو مراسلہ ارسال کیاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خطرات ہے تاہم اس حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں 52مین سے 23امام بارگاہیں حساس قراردے دی گئی ہے جن میں ولی عصر رضویہ،امام محمد باقر ،گلزاری ٹان،مہدیہ،صاحب الزمان ،پنجابی امام بارگاہ ،قندھاری امام بارگاہ،نیچاری امام بارگاہ،بنگش، حسینی،گلگتی، سجادیہ،ناصر العزاء،کلاں امام بارگاہ سمیت دیگر شامل ہیں ،محرم کے موقع پر سیکورٹی خدشات موجود ہے اسی حوالے سے دیگر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکورٹی انتظامات کو موثر بنا نے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس رابطوں کو مزید مضبوط بنایا۔