گوادر : ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ماہی گیری کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے.نیشنل فشرمین فورم گوادر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے فلاح وبہبود ان کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی اور بہت جلد ماہی گیروں کے لئے ہاؤسنگ اسکیم پروگرام پر عمل درآمد کی جاے گی اس منصوبے کے تحت ضلع گوادر کے ماہی گیروں کو اولین ترجیح دی جائے ڈپٹی کمشنر گوادر نے ماہی گیروں انکے مسائل سنے اور انکے رہائشی مسائل کو حل کرنے کے لیے میرین ڈرائیب روڑ کے 500 ایکڑ اراضی پر مشتمل ماہی گیروں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کیا، انہوں نے ماہی گیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر شہر کے قریب میرین ڈرائیب پت 500 ایکڑ پر مشتمل ماہی گیر بستی ہاؤسنگ اسکیم میں 400 گز کے 3 ھزار پلاٹ ماہی گیروں کو الاٹ کیے جائیں جو کہ ناقابل فروخت و ناقابل انتقال ہونگے.. انہوں نے کہا کہ یہ پلاٹ مناسب قیمت پر آسان اقساط میں ماہی گیروں کو دیے جائیں گے اور بستی کے روڑ تعلیمی ادارے اور دیگر سہولیات سرکاری طور پر فراہم کیے جائیں گے۔