نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے باضابطہ طور پر سابق پرتگالی وزیراعظم آنٹونیو گوتریز کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کردیا۔
اقوام متحدہ کے 193 اراکین نے سابق پرتگالی وزیراعظم آنٹیو نیو گوتریز کی بطور نویں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی تصدیق کی ہے۔ گوتریز 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے جس کے بعد انہوں نے 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے رواں ماہ بان کی مون کی مدت پوری ہونے پر گوتریز کو سیکٹری جنرل کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے انہیں گلے سے لگا کر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بحیثیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اپنی مدت پوری کرنے والے بان کی مون نے یکم جنوری 2007 کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔