|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2016

کوئٹہ : سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی درخواست کی سماعت پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس ظہیرکاکڑ نے کی سماعت کے دوران خالد لانگو کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ان کے موکل کیخلاف پانچ ماہ بعد بھی نیب کی جانب سے کوئی ریفرنس دائر نہیں کیاجاسکا،جو اس بات کا مظہر ہے کہ نیب حکام کرپشن کے معاملے پرمیرے موکل کیخلاف کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، جبکہ دوسری جانب ان کے موکل کو صحت کابھی مسئلہ ہے،ان کاعلاج کوئٹہ میں ممکن نہیں لہذا ان کے موکل کی کیس مین ضمانت کی درخواست منظور کی جائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔