|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2016

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ26 اکتوبر کا جلسہ عام صوبے کے غضب شدہ حقوق کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریگا پشتونوں کے اجتماعی معاشی حقوق کا ضامن جماعت عوامی نیشنل پارٹی نجات دیندہ بن کر قومی ارمانوں کی تکمیل کیلئے ہر میدان کا مردانہ وار مقابلہ کریگی پشتونوں کو بار بار دھوکہ دینے والے جماعتیں ذاتی وگروہی مفادات کو اولیت دے بیٹھے پشتونوں کے اے این پی کے صفوں میں شمولیت خوش آئند ہے26 اکتوبر کو صادق شہید گراؤنڈ میں عظیم الشان اجتماع سے مرکزی قائد پشتون ملی سالار اسفند یار ولی خان اہم خطاب کرینگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کاسی، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی، اراکین مرکزی کمیٹی رشید ناصر،جاوید کاکڑ، ملک جہانگیر بادیزئی، انجینئر باز محمد، فضل خان اچکزئی نے پشتون آباد میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قوم پرست جماعت سے ملک جہانگیر بادیزئی اور محمد ابراہیم کی قیادت میں مذہبی جماعت سے درجنوں افراد نے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس سے پہلے قائدین کا پر تباک استقبال اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا مقررین نے کہا کہ پشتونوں اور بلوچوں کے سیاسی، معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے سی پیک جیسے بڑے منصوبے میں چھوٹی قومیتوں کو یکسر نظرانداز کیا گیا مغربی روٹ جو حقیقی روٹ تھا مختلف بہانوں کے ذریعے اس کارخ تبدیل کر کے مشرقی روٹ کی طرف موڑ ا گیا جسے پشتونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقے یکسر محروم ہو گئے مذکورہ علاقے گزشتہ چار عشروں سے مختلف قو توں کی طاقت ازمائی اور اپنی اپنی مفادات کے حصول کی وجہ سے میدان جنگ بنے رہے اور تمام تر انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا لہٰذا ضرورت اس امر کا تھا کہ وفاقی حکومت ملک کے پسماندہ ترین علاقوں پر خصوصی توجہ دیتے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہو رہا مقررین نے کہا ہے کہ اسی سلسلے میں پارٹی کے مرکزی قیادت نے پورے ملک میں احتجاج کیا لہٰذا کوئٹہ کے شہریوں سے اپیل اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ26 اکتوبر کے جلسہ عام کی کا میابی کیلئے بھر پور محنت کریں بعد ازاں قائدین کے عزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔