|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2016

کوئٹہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ اتوار کوایک روزہ دورے پر کراچی سے خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ گزشتہ دونوں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس ریکروٹس کی سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال جاکر عیادت کریں گے اسکے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور پارٹی کے ورکروں سے ملاقاتیں کریں گے۔