کوئٹہ: بلوچ آزادی پسندرہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ایک تازہ ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ حکومت میں شامل ایک سیاسی جماعت براہ راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے ،اس کا احتساب ضروری ہے۔بلو چ ان کے جرائم پیشہ پالیسی میکرز کومعاف نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ پارٹی نے اپنے ڈیتھ اسکواڈ بلوچستان بھر میں قائم کئے ہیں مذکورہ سیاسی پارٹی اور خفیہ ادارے بلوچ تحریک آزادی کیخلاف ایک ہی صف پر ہیں۔