کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی من مانیاں مبینہ طو رپر پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر نے پر اسسٹنٹ کمشنر کے عملے نے گھر میں داخل ہو کر معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیس اور بجلی کے میٹر ہمراہ لے گئے تاہم اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی کا کہنا ہے کہ ارباب کرم خان روڈ پرواقع گھرکے رہائیشوں کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا تے ہیں پولیس اہلکاروں اور پولیو ٹیم نے وہاں کسی کو زد کوب نہیں کیا رہائیشوں کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جا رہا تھا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کو پولیو گردی میں تبدیل کر دیا ارباب کرم خان روڈ پر واقع ایک گھر میں اسسٹنٹ کمشنر اور ان کا عملہ پولیو کے قطرے پلانے پہنچا تو وہاں موجود گھرکے رہائیشوں نے بتایاکہ ان کے بچوں کو سکول میں پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں اور اس وقت بھی بچے سکول میں موجود ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کا عملہ آپے سے باہر ہو گیا اور ان کے موقف کو رد کر تے ہوئے وہاں موجود معذور شخص پر تشدد شروع کر دیا جس کے نتیجے میں معذور شخص شدید زخمی ہو گیا اہل خانہ کے مطابق پولیو عملہ اور پولیس نے گھر میں موجود50 ہزار نقدی اور قیمتی سامان بھی اٹھا لیا اوراپنے ہمراہ لے گئے واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کے بیٹے نے انصاف کی اپیل کی ہے تاہم دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی نے موقف اختیار کیا ارباب کرم خان روڈ پرواقع گھرکے رہائیشوں کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا تے ہیں پولیس اہلکاروں اور پولیو ٹیم نے وہاں کسی کو زد کوب نہیں کیا رہائیشوں کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جا رہا تھا جس پر ان سے استفسار کیا گیا تاہم اہل خانہ کی جانب سے مسلسل غیر مناسب رویہ اختیار کیا جا رہا تھا جس پر ان کا بجلی کا میٹر کاٹا گیا ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تمام تر تحقیقات کی جائے تاکہ محرکات سامنے آسکے۔