|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2016

کوئٹہ: صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا ہے کہ آئندہ سال ستمبر میں نیشنل گیمز کا انعقاد کروارہے ہیں جس کے حوالے سے وہ تمام تر تیاریوں کی خود نگرانی کررہے ہیں تاکہ ثابت کرسکیں کہ بلوچستان کے عوام میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں اس سلسلے میں ایک عالمی معیار کا سوئمنگ پول ایوب اسٹیڈیم میں جبکہ پہلے سے موجود کھیلوں کی میدانوں کی تزین و آرائش اور ان کو جدید ڈھانچے میں ڈالنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیںیہ بات انہوں نے نیشنل گیمز کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کھیلوں کے میدان موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کے دن سے آج تک آباد رکھے ہوئے ہیں اس کی بنیادی وجہ ہمارا عوامی خواہشات کاخیال رکھنا ہے کیونکہ جہاں پر کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ نیشنل گیمز کمیٹی کے چےئرمین ہیں اور صوبے کی تاریخ میں وہ نیشنل گیمز کی انعقاد جیسے ذمہ داری کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہوئے اسے ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات ایک کرینگے تاکہ ہم پورے ملک میں محبت اور بھائی چارے کا پیغام کھیلوں سے محبت کی صورت میں دے سکیں انہوں نے ہدایت دیا کہ ایوب اسٹیڈیم میں سپورٹس اسٹیڈیموں کو جدیدمعیار کے مطابق بنانے کیلئے بھی اقدمات اٹھائے جائیں اور جہاں پر کسی سہولت کی کمی محسوس کی جائے اس سے ان کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس پر کام کرایا جاسکے ۔