|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2016

پنجگور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما وفاقی وزیر و سرحدی امور جنرل (ر) عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مین پائیدار امن کے بغیر بلوچستان کی ترقی ممکن نہیں ہے بلوچستان کو اس وقت امن تعلیم اور وفاق سے قربت کی اشد ضرورت ہے وفاق اور خصوصا وزیر اعظم پاکستان بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی کا اظہار کرچکا ہے بندوق کسی مسلہ کا حل نہیں ہے بلوچ نوجوان خود کو جنگ جدل سے دور کرکے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا کر قومی دھارے میں شامل ہوکر بلوچستان کی ترقی میں شامل ہوجائے منفی اور غلط سیاست نے بلوچستان کو نا قابل تلافی نقصان سے دوچار کیا ہے موجودہ حکومت کی طرح اگر ماضی میں بلوچستان پر توجہ دیتا تو بلوچستان محرومی اور پسماندگی کا شکار نہیں ہوتا مسلم لیگ (ن) نے سیاست اور گروہی مفادات سے ہٹ کر علاقے کی ترقی اور عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی میں ہر ممکن کوشش کی ہے سانحہ پی ٹی سی ایک درناک اور المناک واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اپنے مختصر دورہ پنجگور پر پنجگور پاسپورٹ آفیس پنجگور پروم میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح اور شہید سکندر زہری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بحثیت معمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جب وفاقی وزیر پنجگور پہنچے تو مسلم لیگ(ن) پنجگور کے صدر شاہ حسین آغا اور جنرل سکیرٹری اشرف ساگر میر مقبول شمبے زئی کامریڈ نصیر کی قیادت میں وفاقی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا اور سینکڑوں گاڈیوں کی جلوس میں انھیں کمشنر ہاوس پہنچایا گیا اس دوران وفاقی وزیر نے ضلعی سرکاری آفیسران کا اجلاس منعقد کرکے پنجگور کی ترقیاتی اسکیموں کا بریفنگ لیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چتکان کے بلوچی ثقافتی تقریب کا معائینہ کیا وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خصوصا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بلوچستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرح ماضی میں بلوچستان پر توجہ دیتا تو بلوچستان کسی بھی صورت میں محرومی اور پسماندگی کا شکا ر نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے پائیدار امن اور بندوق کی سیاست سے کنارہ کشی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ترقی کیلئے پائیدار امن بہت ضروری ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہوتا ہے بلوچستان میں منفی اور غلط سیاست نے بلوچستان ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا ہے منفی سیاست نے بلوچستان سے معیاری تعلیم اور بلوچستان کو اچھے اور باصلاحیت اساتذہ سے محروم کرکے کافی نقصان دیا ہے بندوق اور جنگ جدل کسی مسلہ کا حل نہیں ہے ہمیں ماضی کے منفی سیاست سے دور رہ کر بلوچستان کی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے بلوچ نوجوانوں کو جنگ کرنے کے بجائے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا کر تعلیم کی طاقت سے دیگر قوموں کے مقابلہ کرنا چائے نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ قومی دھارے میں شامل ہوکر بلوچستان کی ترقی میں شامل ہونا چائے انہوں نے کہا کہ وفاق اور وزیر اعظم پاکستان بلوچستان کی ترقی کے بے حد خواہاں ہے بلوچستان کے عوام کو چائے کہ وہ وفاق سے قربت اور نذدیکی کے عمل کو آگے بڑائیں کیونکہ بے مقصد دوری نے بلوچستان کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور ناگ ہوشاپ روڈ کی تعمیر اور عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولت کی فراہمہ کا کریڈیٹ مسلم لیگ (ن) اور میری کوششوں کو جاتا ہے جس سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام فائدہ حاصل ہوا ہے پنجگور آوران روڈ پنجگور بارڈر روڈ اور پنجگور کو ایل فی جی گیس کی فراہمی منصوبے میں شامل ہیں جلد عوام کو خوشخبری ملے گی ۔