خضدار : ضلع خضدار کے دور آفتادہ علاقہ ،شاہ نورانی میں سید سخی بلاول شاہ نورانی کے مزار کے احاطہ میں دھماکہ ستر سے زائد زائرین جاں بحق دوسو سے زائد زخمی ہو گئے ،لسبیلہ کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافز ، لیویز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئیں،ہر طرف چیخ وپکار جا ں بحق ہونے والوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں ،تیس افراد جاں بحق اور ستر کے قریب زخمی ہو گئے ہیں کمشنر قلات ڈویژن ،ستر کے قریب زائرین جا ں بحق اور دو سو کے قریب زخمی ہو گئے مقامی زرائع ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحصیل وڈھ کے دور افتادہ علاقہ شاہ نورانی میں سید بلاول شاہ نورانی کے مزار میں دھمال کی جگہ ہر زائرین دھمال میں مشغول تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا دھماکہ اتنی زور دار تھی کہ آواز دور دور تک سنائی دی دھماکہ میں ابتدایہ طور پرستر افراد کے جا ں بحق اور دو سو سے زاہد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں شاہ نورانی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے بعد جائے واقع پر قیامت صغریٰ کا منظر تھا ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھی ہر کوئی مدد کے لئے پکار رہا تھا ،دھماکہ کی اطلاع ملکر لیویز اور ریسکیو کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ،ہیں دور افتادہ علاقہ ہونے اورسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ کا امکان ہے دوسری جانب ایدھی کی رضا کار بھی دھماکے کہ جگہ پہنچ گئے ہیں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے شاہ نورانی روانگی سے قبل صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں ابتدائی طور پر تیس افراد کے جا ں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے ہیں واقعہ کے نوعیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات ہمیں موصول ہو رہے ہیں کہ واقعہ خود کش ہے تا ہم اس متعلق تحقیق جاری ہے شاہ نورانی میں مقامی ذرئع نے تصدیق کی کہ دھماکے میں ستر سے زئد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ دوسو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں لسبیلہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے اور لیویز فورس سمیت سیکورٹی فورسیز کی بڑی تعداد جائے واقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں دور افتادہ علاقہ اور رات ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سول ہسپتال حب اور کراچی پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں دریں اثنای ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصلیدھی ایمبولینسوں کا بڑا قافلہ لیکر کراچی سے روانہ ہو چکے ہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ دھماکہ مغرب کے وقت دھمال کے دوران ہوا ہے اور عام طور پر اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی ملک کے مختلف مقامات سے زئرین آتے ہیں واقع سے متعلق کمشنر قلات ڈویژن کے آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر معلومات کے لیئے 0848920018پر رابط کیا جا سکتا ہے دریں اثناء شاہ نورانی کے درگاہ پر حاضری دینے کے لئے اندرون بلوچستان کے علاوہ سندھ اور پنجاب سے بھی عقدت مند آتے ہیں جا ں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بلوچستان کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے لوگ بھی شامل ہیں دریں اثناء پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار وں کی بھاری نفری اور میڈیکل ٹیم جائے وقعہ پر پہنچ کر امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ایف سی کی جانب سے راشن و دیگر اشیاء بھی جائے واقعہ کی جانب لے جائی گئی ہے ۔