کوئٹہ : بلوچ ورنا موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے وڈھ میں بلوچ آزادی پسند رہنماء میر جاوید مینگل کے گھر پر ریاستی فورسز کی یلغار اور گھر کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو بلوچ کش ریاستی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بلوچستان میں اپنی وجود کو لڑکھڑاتے ہوئے دیکھ کر خوفزدہ ہوچکی ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ فورسز نے جاوید مینگل کے گھر پر حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ میں اْنکے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا اور وڈھ میں یہ دوسری بار گھر پر دھاوا بول کر لوٹ مار کی گئی ہیں۔ فورسز ترجمان حقائق کے منافی بیان دے رہے ہیں اور بلوچ رہنماء کے گھر کو دہشت گردوں کا کمپاونڈ قرار دے رہے ہیں یہ سلسلہ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری ہے بلوچوں کے گھروں اور جونپڑیوں پر بمباری کرکے جلاکر مسمار کیا جاتا ہے اور اْن گھروں کو دہشت گردوں کا اڈہ اور خانہ بدوشوں کے جونپڑیوں کو فراری کیمپ قرار دے رہے ہیں لیکن ریاست کے ان بھونڈی حرکتوں سے اب دنیا اچھی طرح آگاہ ہے۔