|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2016

ڈیرہ بگٹی: صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے آج پاکستان ہاؤس میں قبائلی عمائدین اورمقامی آفیسران اورعوام سے کہلی کچھری میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ بگٹی میں عوامی سھولیات کیلئے بہت سے منصوبے ترقیات کے جاری ہیں جن کے تکمیل کے صورت میں ڈیرہ بگٹی ایک مثالی ضلع بن جائے گاہم نے ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاہے جس سے عوام کوتمام بنیادی سھولیات انکی دہلیزپرمہیاہونگے انہوں نے کہاکہ لوگ ہمارے دورحکومت کولوگ مثالی دورکے طورپریادکرینگے ہم نے اپنے مخالفین کوملک اورقوم کے وسیع مفادکیلئے قومی دہارے میں شامل کئے ہیں اس سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے اب آئے روزدہشت گردحکومت اورسیکیورٹی اداروں کے سامنے ہتھیارپھینک کرسرنڈرہورہے ہیں بعدازاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ اس بارہرحالت میں ڈیرہ بگٹی ضلع کوایک مثالی ضلع بنانے میں کوئی قصرباقی نہیں چھوڑینگے پورے ضلع میںآپ کومثالی ترقی نظرآئے گااب اس وقت روڈوں کاجال بچھاہواہے جس کے وجہ سے زراعت کوبہت بڑافائدہ ہواہے لوگوں کے روزگارمیں ترقی ہوئی ہے سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے وزیرموصوف نے کہاکہ ہم نے میرٹ کوترجیح دی ہے پورے ضلع کے بندسکولوں کوایف سی کے تعاون سے دوبارہ کھلوایاہے اب پورے ضلع میں تعلیمی ایمرجنسی ہے مزیدبہت جلدصحت اورتعلیم کے نئے مراکزضرورت کے مطابق منظورکرینگے۔