کوئٹہ : حکومت میں شامل جماعتوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات مراعات کی حصول کیلئے اسمبلی میں قراردادیں منظور کرانے اور عوامی مسائل پر مجرمانہ خاموشی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں یہاں کے عوام کی ترقی وخوشحالی، فلاح وبہبود ، تعلیم صحت ، روزگار امن کی فراہمی کی ، جان ومال کے چادر اور چار دیواری کی حفاظت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہیں تو صرف اور صرف اپنے اقتدار کی مراعات کے حصول سے غرض ہے جس کے نتیجے میں موجودہ حکمرانوں سے عوام کی اعتماد اور بھروسہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے یکے بعد دیگرے رونما ہونیوالے دلخراش انسانیت سوز سانحات میں ثابت کر دیا کہ یہاں کہی بھی حکومتی رٹ اور کنٹرول وجود نہیں رکھتا ہے 30 ارب روپے امن وامان کے نام پر خرچ ہو نے کے باوجود غریب عوام بے یارو مددگار خوف وہراس کے شکار دربدر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں جو کہ حکمرانوں کی نا انصافیوں اور نااہلیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی صدر اختر حسین لانگو، مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کی جانب سے قائم کر دہ عوام کو مسائل سے ریلیف دینے والے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی، جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ، آغا خالد شاہ دلسوز ، خدائے رحیم لہڑی، ہدایت اللہ جتک،محمد اکبر کرد، محمد ادریس پرکانی ، بسم اللہ بلوچ ، رضامحمد جتک، عبدالفتح مینگل، سیف اللہ سمالانی، امجد حسین لانگو سمیت کمیٹی کے ارکان شرکت کی انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے سماجی ادارے اور کمیٹیاں یہاں کے لوگوں کی سماجی مسائل اور مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنا متحرک کردار ادا کرے کیونکہ سیاسی کارکنوں کو اپنے قومی حقوق کی جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ سماج اور معاشرے میں بلا رنگ ونسل مذہب ، زبان، فرقہ سے بالاتر ہو کر لوگوں کی خدمت کر نا عبادت کا درجہ رکھتا ہے اور کارکنوں انتھک نا مساعد حالات میں لو گوں کو ریلیف دینے کیلئے جدوجہد اور آواز بلند کر نا قومی اور تنظیمی ذمہ داریوں کا حصہ بنتا ہے سماج اور معاشرے میں ایسے سیاسی کارکنوں کی کردار جدوجہد اور کاوشوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے جو بلا خوف وخطرہ لالچ کے انسانیت کی پرچار کی جذبے کے تحت اپنے جملہ توانائیوں کو بروئے کار لا تے ہوئے اپنے زندگی کے قیمتی لمحات کو لاچار ، بے بس ، مجبور ، پریشان حال دوسروں کے فلاح وبہبود کیلئے وقف کر تے ہوئے جدوجہد میں گزار تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہاں کے باشعور عوام کی نظریں اور توجہ اس وقت پارٹی کی اصولی جدوجہد اور قربانیوں پر مرکوز ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے جدوجہد کی خاطر قربانیاں دی اور کبھی بھی اصولوں پر سودابازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی اصولی موقف ، جدوجہد سے متاثر ہو کر یہاں کے عوام تائید وحمایت سے پارٹی کی مقبولیت عوامی طاقت اور پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے چونکہ پارٹی نے کبھی بھی یہاں کے عوام کو جاری نا انصافیوں کے سامنے مشکل اور کٹھن وقتوں میں تن وتنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کی خاطر اصولوں سے سود بازی نہیں کی پارٹی کے کارکن آنیوالے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اور یہاں کے عوام کی اعتماد ارمانوں ، احساسات وجذبات کی ترجمان کر تے ہوئے اپنے آپ کو آنیوالے حالات ومشکلات کا مقابلہ کر نے کیلئے اپنے قومی وجود بقاء اور سلامتی ، تشخص تہذیب وتمدن کی حفاظت کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں۔