کوئٹہ :وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سی پیک سے بلوچستان کو ترقی ملے گی عوام کے حقوق غضب کرنیوالوں کو عوام نے ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا مسلم لیگ(ن)آئندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل کے ہمراہ ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ماضی میں ہونیوالے جو نا انصافیاں ہوئی ہے اس کو موجودہ حکومت پورا کرے گی کیونکہ امن وامان کی صورتحال بھی انتہائی گھمبیر تھی اور ہر روز صوبے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو تے تھے لیکن اب موجودہ حکومت کی کاوشوں سے حالات بہتر ہو چکے ہیں اور بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت نے قوم پرستوں نے جس نام پر ووٹ لیا تھا اس نام پر اجتماعی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں مسلم لیگ(ن) حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے وفاقی حکومت بلوچستان میں صوبے کے عوام اور لیگی کارکنوں کے ساتھ قوم پرستوں کے ناروا رویہ کا فوری طور پر نوٹس لے کیونکہ قوم پرست کبھی بھی نہیں چاہتے کہ مسلم لیگ(ن) صوبے میں فعال ہو اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو ناکامی سے دوچا رکر نے کیلئے ہماری سا تھ ناانصافیاں ہو رہی ہے ضلع لورالائی سمیت دیگر بلوچ ، پشتون اضلاع میں قوم پرستوں نے کرپشن کی سوا اور کوئی کام نہیں کیا ۔