پنجگور : پنجگور بازار کی اہم شاہراہوں پر بس اور ٹرک اسٹینڈز اور سبزی منڈی کے اطراف میں نا جائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے انتظامیہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں جبکہ چھوٹے کاروباری افراد اور ٹیلے لگانے والے تختہ مشق بنائے جارہے ہیں جو سبزی منڈی میں ٹیلے لگا کر یا پٹ پاتھ پر بیٹھ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور بازار کی اہم شاہراہوں پر بس اور ٹرک اسٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس سے شہری شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ رہی کسر پنجگور بازار میں سبزی منڈی اور اطراف میں قائم نا جائز تجاوزات نے پوری کردی ہے سبزی منڈی کے اطراف میں میونسپل کمیٹی کی زمین بھی کھوڑیوں کے دام چند افراد کے قبضے میں دے دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ بازار کی سڑکوں پر نا جائز طریقے سے رکاوٹ پیدا کرنے والے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزان نظر�آرہی ہے اور ان کا ڈھنڈا صرف سبزی منڈی کے ان فراد پر پڑرہی ہے جو دو وقت کی روٹی کے حصول میں کھبی اس پٹ پاتھ پر تو کھبی اس پٹ پاتھ پر بیٹھ کر یا ٹیلا لگا کر دھنیا اور سبزیاں بیچ کر گزارہ کرتی ہیں پنجگور کے عوامی اور سماجی حلقوں نے بازار میں صفائی مہم بلا امتیاز کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر سبزی منڈی میں ایک ٹیلے کی وجہ سے معمولات متاثر ہوتے ہیں تو اس بڑھ کر ہسپتال روڑ اور پرانے پولیس تھانہ کے اطراف میں قائم بس اسٹنڈز اور بازار میں صبح کے اوقات بھاری گاڑیوں کے داخلے سے لوگ کس ازیت سے دوچار ہوتے ہیں شاہد اس کا اندازہ با اختیار لوگوں کو نہیں ہے جو اپنی فوری طاقت ایک ریڑھی والے کو سبق سکھانے پر لگا رہے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ ہسپتال روڑ میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مریض اور انکے لواحقین انتہائی تکلیف دہ حالت سے گزر تے ہیں انتظامیہ کو اس بات کا بھی احساس کرنا چایئے ۔