|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2016

قلات :بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے قائد پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہیکہ تیس ارب روپے امن و امان پر خرچ کر نے کے باوجود دہشت گردی بڑھ رہی ہیں اور عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے اگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے تو بیرونی طاقتوں کو مداخلت کرنے کا موقع ملتا ہے پارلیمانی لوگوں کا وزن اور دولت بڑھنے کے باوجود اصل طاقت یہ تماشا صبر سے دیکھ رہا ہیں ترک صدر کا بلوچستان کی اہمیت کو تسلیم کرنا خوش آئیند ہیں لانگو قبائل کے مختلف مسائل کے حل کیے لیئے کردار ادا کرونگا خان آف قلات اور احمدزئی خاندان کسی تعارف کا محتاج نہیں پرنس محی الدین بلوچ اور پرنس یحییٰ جان بلوچ کی بلوچ قبائل کے اتحاد و اتفاق کے لیئے جدوجہد کو سراہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگو قبیلہ کے سرکر دہ رہنماء سردار زادہ حاجی میر نور احمد لانگو کی قیادت میں قبائلی رہنماؤں کے وفد سے شاہی دربار قلات میں اپنی رہائشگاہ بلوچ ہاؤس قلات میں ملاقات اوربعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کر نے کے باوجود دہشت گردی زور پکڑ رہی ہیں اور عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہیں ایک تو عوام کو جان و مال کی تحفظ نہیں تو دوسری طرف اقتصادی حالت بھی عوام کی بہتر نہیں گیس ہے نہ بجلی نہ ہی کارخانے موجود ہیں یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ اسٹیٹ بنک اور منصوبہ بندی کمیشن کے سروے کے مطابق بلوچستان میں غربت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور یہ بھی تشویشنا ک بات ہیکہ پرلیمانی لوگوں کا وزن اور دولت بھی بڑھ رہا ہیں ان حالات میں میں داد دیتا ہوں جو اس ملک کا اصل طاقتور قوت ہیں وہ صبر سے یہ تماشا دیکھ رہی ہیں صبر اچھی بات ہیں مگر حد ہو ئی ہیں پاکستان پر جب اندرونی و بیرونی خطرات آتے ہیں تو وہی اصل طاقت اس سے نمٹتا ہیں اگر جائزہ لیا جائے جب عوام کا اعتماد ختم ہو جائے تو بیرونی طاقتوں کو مداخلت کر نے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا حالیہ دورہ خوش آئیند ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کے اہمیت کو تسلیم کیا اور یہ کہ پاکستان کے اندرایک صوبے کی حیثیت سے ایک منفرد شناخت ہیں اس سے قبل سردار زادہ ،میر نور احمد لانگو نے اپنے قبائل کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ احمدزئی خاندان اور پرنس محی الدین بلوچ کی سندھ و پنجاب اور بیرونی ممالک میں بلوچوں کو شناخت و اتحاد کے لیئے جدوجہد قابل تعریف ہیں ان علاقوں میں پہلے سیاست تھی مگر اب انہوں نے بلوچیت کی شناخت دی ہیں شعبہ خواتین کے لیئے بھی مرحومہ بی بی حسن بانو نے بھی کافی جدوجہد کی ہیں بلوچ قوم اور اسکے اتحاد کے لیئے پرنس محی الدین بلوچ اور پرنس یحییٰ جان بلوچ جو جدوجہد کر ہے ہیں ہم ان کو سراہتے ہیں اس موقع پر میر نور احمد لانگو نے لانگو قبائل کے مسائل چھپر اور منگچر اور دیگر علاقوں میں موجود ہیں ان سے پرنس محی الدین بلو چ کو آگاہ کیا پرنس محی الدین بلو چ نے یقین دلایا کہ کہ وہ خان آف قلات میر سلیمان داؤد سے مشاورت کے بعد ان مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کریں گے۔