|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی بیشتر ایمبولینسز کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہواہے ،محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے صوبے میں کام کرنے والی تمام ایمبولینسز کومفت رجسٹرڈ کرنے کی مہم شروع کر دی ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن بلوچستان سید ظفر علی بخاری نے میڈیا کوبتایا کہ 8اگست کو سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دینے والی بیشتر سرکاری اور غیر سرکاری ایمبولینسز غیر رجسٹرڈ ہیں ،جس پر محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے ایمبولینسز کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے مہم شروع کرنے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام ایمبولینسز کی رجسٹریشن مفت کی جائے گی ،،ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ اس مہم کے دوران اب تک 65ایمبولینسز کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے اس قبل صوبے میں صرف 377ایمبولینسز رجسٹرڈ تھیں سید ظفر علی بخاری نے بتایا کہ یکم دسمبر کے بعد غیر رجسٹرڈ ایمبولینسز کو بند کردیا جائے گا ۔