کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اے این پی خدائی خدمتگار تحریک ، نیشنل عوامی پارٹی کی تسلسل ہے جو مظلوم ، محکوم اقوام بالخصوص پشتونوں کی قومی ، ملی ارمانوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں ، ایک سازش کے تحت روشن فکر ، وسیع النظر روایات و اقدار کے امین پشتون معاشرے کو مذہبی جنونیت ، تنگ نظر معتصب قومی پرستی کے ذریعے افراتفری ، بے اتفاقی کے ذریعے دہشت زدہ اور وحشت زدہ معاشرے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ، پشتونوں کی فکر باچاخا ن سے اراستہ ہونا نیک شگون ہے کیونکہ باقی تمام دعوے اور وعدے دم توڑ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ، ملک عثمان اچکزئی ، سید امیر علی آغا ، مابابت کاکا ، جاوید کاکڑ ، سید عبدالباری آغا ، ملک رحیم ترین ، چیئرمین شاہجہان آغا ، گل باران افغان ، نیک محمد ، حاجی اللہ داد نے سنزلہ درہ کلی اللہ داد میں عظم الشان اجتماع سے خطاب کے دورا ن کیا ۔ اس موقع پر پشتونخوا میپ اور جمعیت علماء اسلام سے حاجی اللہ داد ، غفار کاکڑ ، ملک سلطا ن محمد خان ، نور محمد عرف بالئی ، ملک نورشاہ ، پائند خان ، حضرت خان ، سردار خان ، محمد دین ، نعمت خان ، جمعہ خان ، عبدالصادق ، حبیب اللہ ، موسیٰ کلیم ، لاجور خان ، برکت خان ، شمس اللہ کی قیادت میں 5 سو 60 افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس سے پہلے سنزلہ درہ پہنچنے پر قائدین کا شاندار استقبال اور بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا اور علاقے کو سرخ پرچموں اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتون قومی تحریک کو گزشتہ 69 سالوں سے تنگ نظر نام نہاد ٹولیو ں او رمذہبی جنونیت و انتہاء پسندی کے ذریعے کمزور کرنے کی حتیٰ الوسعیٰ کوششیں اور سازشیں کی گئیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ دین مبین کے نام پر لیواؤں نے کبھی بھی نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور موجودہ نام نہاد قوم پرست برسراقتدار طبقے نے پنجاب کے بالادستی کے خاتمے اور صوبے میں پشتو ن بلوچ برادری کے نعرے کو کرپشن ، کمیشن کے حصول پر تعیش زندگی گزارنے ملک کے اندر و بیرون ملک جائیدادیں بنانے میں بدل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف باچا خان کے پیروکاروں نے قومی مفادات کے تحفظ کے حصول کو ممکن کر دکھایا ۔ پشتونخوا نام ، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، صوبائی خودمختاری ، این ایف سی ایوارڈ ، پشتونخوا میں یونیورسٹیو ں کا جال ایسے اقدامات تھے جو زورآوروں کے لئے قابل قبول نہ تھے او رہم نے یہ سفر خون میں لت پت کرکے دکھایا ۔ مذہب اور قوم کے نام پر سیاست چمکانے والوں نے گوادر کاشغر جیسے اہمیت کے حامل منصوبے پر اپنی ذاتی ، گروہی مفادات کے عوض چھپ سادھ لی ہے ۔ دوسروں کی کامیابیوں و کامرانیوں کو گیم چینجر سمجھنے والوں کی اصل چہرہ پشتونوں پر عیا ں ہوچکی ہیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی قوم کو باور اور یقین دلاتی ہے کہ دشمن جتنا بھی ظلم و بربریت اور وحشت کو طوالت دے گی اس خوشحالی و ترقی کی خاطر قربانیاں دیتے رہیں گے بعد ازاں حاجی سلطان محمد نے درہ طوغی میں اصغر خ اچکزئی او رپارٹی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔