|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز کے مقابلے کے امتحانات میں ہفتہ کے روز بھی ایک امیدوار نے اپنی جگہ پر اپنے بھائی کو امتحان دینے کیلئے بھیجا جسے پبلک سروس کمیشن کے عملے نے پکڑ لیا اور مذکورہ اصل امیدوار کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے امیدوار کو فوری طور پر 3سال کیلئے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کسی بھی آسامی کیلئے نا اہل قرار دیا ۔ اس کے علاوہ گذشتہ کے روز ہونے والے امتحانات میں ایک دوسرے کا پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑے گئے دونوں امیدواروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ۔