|

وقتِ اشاعت :   November 28 – 2016

کراچی: حکومت نے گوادر بندر گاہ کی حفاظت کیلئے تیز رفتار میزائل بوٹس پر مشتمل نیوی کا اسکواڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گوادر بندرگار کی سکیورٹی کے لئے میزائل بوٹس پر مشتمل نیوی کا اسپیشل اسکواڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے بحری جہازوں کو گہرے پانیوں میں ایندھن فراہم کرنے کیلئے آئل ٹینکر فلیٹ آئندہ سال پاک بحریہ کے حوالے کیا جائیگا حکومت نے نیوی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے گوادر میں خطے کا سب سے بڑا شپ بلڈنگ یارڈ بھی جلد تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے میری ٹائم پیٹرولنگ کے لئے 600اور 1500ٹن کی خصوصی بوٹس بھی تیار کی جارہی ہیں جن کی تعمیر 3سال میں مکمل وہگی پاک بحریہ کے 2جہاز اس وقت بھی گوادر کی حفاظت کیلئے تعینات ہیں اس کے علاوہ چین کی بحری افواج بھی پاکستان کے ساتھ مل کر گوادر پورٹ اور اس کے ذریعے کی جانے والی ٹریڈ کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں گی ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں پاکستان کا پہلا فلیٹ ٹینکر تیار کیا جارہا ہے جو آئندہ سال کے وسط تک پاک بحریہ کے حوالے کردیا جائیگا اس ٹینکر کے ذریعے آپریشنز پر مامور بحری جہازوں کو کھلے سمندر میں ہی ایندھن پانی خوراک اور ضرورت کی دیگر اشیاء کی ترسیل کی جائیگی۔