|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2016

شاید آپ نے آج کل ٹوئٹر یا انسٹاگرام پر کچھ تصاویر دیکھی ہوں گی جن کے ساتھ یہ ہیش ٹیگ ہوتا ہے #dubchallenge۔ اگر ہاں تو یہ آج کل سوشل میڈیا پر سرگرم ایک نیا رجھان ہے جس کو آپ ٹوئٹر یا انسٹاگرام پر سرچ کریں تو دنیا بھر کے ہر عمر کے افراد کی پوسٹس نظر آئیں گی۔ یہ ٹرینڈ کافی پرانا ہے مگر حالیہ دنوں میں اس کو نیا زور ملا ہے جس کی وجہ چند معروف شخصیات کی جانب سے اسے شیئر کرنا ہے بنیادی طور پر یہ ہیش ٹیگ درحقیقت عمر کے مختلف حصوں میں آنے والی تبدیلی کو تصاویر کے ذریعے بیان کرنے کے لیے ہے، یعنی لوگ دکھاتے ہیں کہ وہ گزرے برسوں میں کس حد تک تبدیل ہوگئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ ڈب کا مطلب کیا ہے، لغوی معنی کے اعتبار سے اسے غبی یا بیوقوف کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر انٹرنیٹ کے حوالے سے اب تک اس کی کوئی منطقی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے اور لوگ بس اپنے بچپن سے لے کر موجودہ عمر کی تصاویر کو شیئر کیے جارہے ہیں۔ اگرچہ اس طرح کی تصاویر نوجوان شیئر کررہے ہیں مگر دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد بھی اس کا حصہ بن رہے ہیں اور کچھ کو تو اس کی بدولت شہرت بھی مل رہی ہے، جیسے ایک خاتون کی ایسی پوسٹ کو 70 ہزار سے زائد افراد لائیک کرچکے ہیں۔ یہ رجحان اس وقت کسی وائرس کی طرح ہر جگہ پھیلتا جارہا ہے اور لوگوں کے ماضی سے حال تک کا یہ سفر کافی دلچسپ بھی لگتا ہے۔ کچھ تو کافی متاثر کن بھی ہے جیسے بچپن میں موٹاپے کے شکار یہ خاتون کس طرح اسمارٹ بن گئیں۔ تو کیا آپ نے بھی ایسی کوئی پوسٹ کی؟ اگر ہاں نیچے کمنٹس میں ہمیں بتانا مت بھولیں۔