|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2016

کوئٹہ : صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے اس موقع پر ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر جمیل احمد خان،ا یم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فرید سمالانی ا ور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے صوبے کے غریب اور نادار مریضوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ماڈل ٹراما سینٹر کا قیام ایک اہم پیشرفت ہے۔ ٹراما سینٹر کی ٹیم مریضوں کو علاج معالجہ کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے افتتاح کے بعد ٹراما سینٹر میں دوروز کے دوران 12مریضوں کے مفت ستی سکین ٹیسٹ کئے گئے۔ ٹراما سینٹر کی فعالیت کے بعد اب تک 3406 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں 26میجر کیسز 57معمولی نوعیت کے کیسز کے علاوہ452مریضوں کو داخل کیاگیا ۔ علاوہ ازیں 2192 مریضوں کے لیب ٹیسٹ90مریضوں کا الٹرا ساؤنڈ 338کا ایکسرے اور ضرورتمند مریضوں کو179خون کے پیک فراہم کئے گئے ہیں۔