گڈانی : وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل نواب جام کمال خان عالیانی نے منگل کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے متاثرہ بحری جہازاور پلاٹ کا معائنہ کیااس موقع پر وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے دورے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے علاقائی عہدیداران کی بڑی تعداد نے گڈانی آمد پر وفاقی وزیر مملکت کا استقبال کیادورے کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت جام میر کمال خان عالیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شپ بریکنگ یارڈ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں شپ بریکنگ کی صنعت سے وابستہ محنت کشوں کے مسائل کو کبھی سنجیدہ نہیں لیاگیا ا س صنعت سے اربوں روپے ٹیکس وصول کیئے جاتے ہیں مگر کبھی بھی اس صنعت کی بہتری کے لیئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ا س صنعت سے شپ بریکرز سالانہ اربوں روپے کما لیتے ہیں مگر یہاں کوئی فلا حی اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے ہیں نہ یہا ں اسکو ل ، نہ ہی ہسپتا ل بنا یا گیا انہوں نے کہاکہ سانحہ میں متعلقہ ادارے ،بی ڈی اے ، کسٹم محکمہ ماحولیات اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی اگر کہیں کوتاہی ہوئی ہے تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہوگی زخمی اور لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کو امداد کی ضلعی سطح پر ادائیگی میں تاخیر کا نوٹس لیں گے اورسانحہ میں زخمی اور لاپتہ ہونے والے افراد کی امدادکے حوالے سے چیف سیکریٹری بلوچستان سے بات ہوئی ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مطالبہ کروں گاکہ حکومتی امداد کا اعلان جلدکیا جائے انہوں نے کہاکہ شپ بریکنگ یارڈمیں کاروباری سرگرمیوں پر بغیر ایس او پی کے پابندی نہ ہٹائی جائے، اس موقع پر گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری حاجی بابو کریم جان نے سانحہ گڈانی کے محرکات اور لیبر یونین کی جانب سے حکومتی اداروں کی معاونت سے امدادی سرگرمیوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے دورہ گڈانی کے موقع پر پیش کی گئی سفارشات کے بارے میں بریفنگ دی ، قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت نے وزیر نواب جام کمال خان عالیانی نے سانحہ گڈانی کے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ، گڈانی میونسپل کی خاتون کونسلر بی بی وزیراں کے رشتہ داروں کے سانحہ گڈانی میں جان بحق ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی اداروں سے لاپتہ محنت کشوں کے لواحقین کی امداد کیلئے بھی بات کی جائیگی اور متاثرہ خاندانوں کوتنہا ہرگز نہیں چھوڑا جائیگا،وفاقی وزیر مملکت نے حلقہ انتخاب کے علاقہ حب میں مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت کی بعدازاں مسلم لیگ (ن) جام گروپ کے سینئر رہنماء وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔وفاقی وزر مملکت کے دورہ حلقہ انتخاب کے موقع پر گڈانی میں لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اورعلاقائی مسائل کے با رے میںآگہی حاصل کی ،