|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2016

کوئٹہ : ضلع کیچ میں سڑ ک کنا رے نصب بم کا دھما کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز کے مطابق بدھ کو ضلع کیچ میں میرانی ڈیم کے قریب سڑک کنارے نصب بم ذور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پل کو نقصان ہوا ہے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کر نے والے اداروں کی بھا ری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کیے ،فورسز نے علاقے میں نا کہ بندی کر کے ملزمان تلاش شروع کر دی ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثناء فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پنجگور اور ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے اسلحہ ایمو نیشن برآمد کر کے3 مشتبہ افرد کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں کا رروائی کر تے ہوئے3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 رائفلیں اور ایس ایم جی برآمد کر لی اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے2 کلا کوف،3 رائفلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لی مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔