کوئٹہ : اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک وزراعت (ایف اے او )کے انٹرنیشنل پروجیکٹ منیجر مارسل سٹالن نے کہاہے کہ ایوان صنعت و تجا رت کوئٹہ بلوچستان کا زمینداروں اور ان کے درمیان کردار پل کی طرح ہے ،چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور اراکین کے ساتھ مل کر بلوچستان کے زمیند اروں کو مشینری ،بیج اور کھاد سمیت تربیت کی فراہمی کیلئے کام کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے دورے کے مو قع پر منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ،سینئر نائب عیسیٰ خان ،سابق نائب صدر سمیع بلوچ ،سینئر ممبرنیاز لالا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکز ئی کاکہناتھاکہ بلوچستان پاکستان کیلئے فوڈ باسکٹ کی حیثیت رکھتاہے یہاں کے زمینداران ملک بھر کی 6ماہ سے زائد وقت تک کیلئے سبزی جات اور پھلوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں ،یہاں اگائی جانیوالی سبزی جات اور پھلوں کا کوئی ثانی نہیں چیمبرآف کامرس اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک وزراعت (ایف اے او )اور زمینداروں کے درمیان پل کا کردارادا کررہی ہے چیمبرآف کامرس میں زراعت سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد کو ممبر شپ دی جاچکی ہے تاہم ہم اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او اور اسٹریلین حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتے ہیں کہ بلوچستان کی زمینداروں کو زراعت کیلئے جدید مشینری ،معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی کیساتھ ساتھ یہاں انرجی بحران ہے بلکہ زیر زمین پانی کی سطح بھی تیزی سے گررہاہے جس کیلئے انہیں یہاں چیک ڈیمز اور ٹیوب ویلوں کو شمسی نظام پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے زمیندار مارکیٹ اور مختلف پھلوں اور سبزی جات سے متعلق مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں ،تاہم اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او اور اسٹریلین حکام کیساتھ چیمبرآف کامرس مل کر کام کرتے ہوئے زمینداروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) کے انٹرنیشنل پروجیکٹ منیجر مارسل سٹالن کاکہناتھاکہ وہ بلوچستان میں زراعت کی ترقی و خوشحالی کیلئے یہاں زراعت سے وابستہ افراد کو جدید آلات ،معیاری کھاد اور بیج کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس سلسلے میں چیمبر کا کردار پل جیسا ہے چیمبر کے عہدیداران اور اراکین کی معاونت کے بغیر ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی زراعت سے وابستہ افراد کی تربیت اورانہیں دنیا بھر میں پھلوں اور سبزی جات کی اچھی منڈیوں تک رسائی کیلئے شعور وآگاہی دینے کی بھی ضرورت ہے اس ذمہ داری کو وہ لینے کو تیار ہے ،اس موقع پر اسٹریلین حکومتی نمائندے کی جانب سے بھی چیمبرآف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے چیمبر کے اراکین کے ساتھ مل کر مختلف حوالوں سے کام کرنے کی بھی حامی بھری ۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اوراراکین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے آنے والے مہمانوں نے جوابات دئیے بلکہ ان سے تجاویزبھی لی گئیں ۔