کوئٹہ: گوادر میں آئل ٹینکرتیز رفتاری کے باعث الٹنے سے نیچے دب کر 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گوادر کے علاقے میں تیز رفتار آئل تینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نیچے آکر2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعشیں نکال کرہسپتال پہنچادیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔