|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2016

گوادر: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے 70 رکنی وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفد کے ہمراہ پارلیمنٹرین سول و ملٹری آفیسران اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ستر رکنی وفد مینجر جنرل غلام قمر ڈی جی آئی ایس ایس آر اے این ڈی یو کی سربراہی میں خصوصی طیارے کے ساتھ گوادر پہنچے وفد کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے آڈیٹوریم ہال میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی ڈی جی گوادر ڈیوپلمنٹ اتھارٹی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈئر عتیق الرحمن نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی اہمیت سے کوئی اب انکاری نہیں وہ دن دور نہیں جب یہاں دنیا بھر کے سرمایہ کار گوادر پورٹ سے سرمایہ کاری کرینگے گوادر پورٹ سے تجارت کا محدود پیمانے پر آغاز ہو چکا ہے آنے والے سال میں تجارت میں تیزی آئے گی بریفنگ میں واضح کیا گیا ہے کہ گوادر پورٹ عسکری پورٹ نہیں ہے بلکہ کمرشل پورٹ ہے گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں نے عسکری پورٹ کی نفی کر دی ہے گوادر فری زون جو کہ پورٹ سے متصل ہے کے ایریا میں چائینز کمپنی تعمیراتی کام کر رہے ہیں بہت جلد فری زون میں مقامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ تعمیراتی کاموں میں مقامی و ملکی کمپنیاں اور مزدور بھی حصہ لے رہے ہیں جن کی بڑی تعداد موجود ہے آخر میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈی جی جی ڈی اے نے شرکاء کے سوالوں کا جواب بھی دیا