|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء مرکزی کمیٹی کے ممبر جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری خطے میں ہمیشہ کے لئے بد امنی تشدد دہشت گردی کی لہر کو ابدی برقرار رکھنے کا باعث بنے گی جس کی پشت پناہی کرنے والے وقتی فائدہ تو اٹھا سکیں گے لیکن آنے والے نسلوں کوغیر محفوظ کر ہمیشہ کے لئے خوف دہشت گردی کے حوالہ کریں گے وقت کا ادراک نہ کرکے بلوچستان کے عوام کے خدشات پر توجہ نہ دینے والے خود بھی غیر محفوظہی رہینگے افغان رفیو جیز کے بند شناختی کارڈ کی اجراء پر توانائی صرف کرنے کے بجائے اسلام آباد میں بلوچستان کی قومی حقوق کی حنگ لڑتے تو بلوچستان میں شائد بنیادی تصور بدل جاتے لیکن افگان مہاجرین سے خود کو وابستہ کرنے والے لسانی و مذہبی رجعت پسند قوتوں نے ہمیشہ قومی عوامی حقوق کے بجائے منصب اقتدار اور ذاتی مفادات کی حصول پر عوامی مفادات کا سودا کیا ہے بلوچستان کا سارا بجٹ دفاع وسیکورٹی بے جا غیر ضروری اخراجات پر صرف کی جا رہی ہے جبکہ بلوچستان کاباشندہ اس جدید صدی میں بھی فرسودہ قوتوں کی دھوکہ میں بنیادی حقوق سے محروم ہیں افغان مہاجرین کو سیاسی مقاصد کے تحت تحفظ دینے کی روایت قوم دشمنی سے تعبیر ہے جو قوم اور قومیت کے تصورات سے نا بلد ہو وہ انسان یا مذہب کا دفاع کس طرح کرسکتا ہے