|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

رحیم یارخان: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا محمدامجدخان،ڈاکٹرعتیق الرحمن، مولانا راشدمحمود سومرو،مفتی اظہر اسعدی،مولاناخلیل الرحمن درخواستی، مولانا رشید احمد لدھیانوی ،مولاناعبدالروف ربانی ،مولانایحی عباسی ودیگر نے صدسالہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے علماء کرام اورجمعیت کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں کے ایک بڑے اجتماع اورپیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے دن پرعمل تب ہی ممکن ہے جب تمام شعبوں میں اسلام کابول بالاہواس کے لئے انفرادی زندگی کارکرثابت نہیں ہوگی جب تک عدالت اورحکومت میں اسلام نافذنہیں ہوگا، سیاسی جماعتیں ماحول کوسیاسی رہنے دیں اور تاریخیں نہ دیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیئے سب کو آگئے بڑھنا ہوگا، برما اور شام میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ مؤقف اختیار کر نا ہو گا، برما اور شام میں مظالم کو رکوانے مسلم ممالک کو اپنی ذمے داریاں پوری کر نی چاہیں، برما میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے یہ کھلی دہشت گر دی ہے، انسا نی حقوق والے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،دنیابھر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے لیکن بد قسمتی سے اسلامی دنیا خاموش ہے جو افسوسناک ہے،شام کے حلب اور برما میں مسلمانوں کے خون بہا نے کی انتہا ء کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے اسلامی دنیا جا گے اور اپنے فیصلے کسی دوسرے سے کرانے کے بجائے خود کرے تو بہت سے مسائل حل ہو جا ئیں گے ورنہ یو این کا کردار جو ماضی میں تھا وہ ہی آئندہ بھی رہے گاانہوں نے کہاکہ جے یو آئی کاصدسالہ عالمی اجتماع نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں اتحاد کی نوید ثابت ہو گا، کلمے کے نام پر بننے والے میں کسی بیرونی اور سیکولر نظام کو قوم قبول نہیں کرے گی ،جے یو آئی اسلام کے نفاذ کے لیئے جدو جہد کر رہی ہے آج جے یو آئی سوسال پورے ہونے کے بعد بھی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے اپنی جدوجہد کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اگرسوسال بعد بھی جمعیت علماء اسلام زندہ ہے تو اس کے پیچھے ایک مستحکم نظریہ ہے، آج سوسال بعد بھی ملکی اور عالمی سطح پر ہمارے مؤقف کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جمعیت مستحکم نظریئے اور عقیدے اور فکرکانام ہے،انہوں نے کہاکہ 73ء کے آئین پر درآمد اس وقت کی اہم ضرورت ہے ، سی پیک پروگرام تو خراب کر نے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ایسی ہر سازش کا جے یو آئی اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔