|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

سوراب: گورنمنٹ انٹرکالج سوراب کی عمارت چودہ سال گزرجانے کے باوجودآج بھی تشنہ تکمیل،عمارت اوراپ گریڈیشن نہ ہونے کے باعث علاقہ کے سینکڑوں طلبہ وطالبات کوحصول تعلیم میں مشکلات کاسامنا،ارباب اقتدارسے سوراب انٹرکالج کی زیرتعمیرعمارت کے کام کومکمل اورادارہ کواپ گریڈکرکے ڈگری کلاسزکے اجراء کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ انٹربوائز اورگرلزکالج سوراب کی عمارتیں چودہ سال گزرجانے کے باوجودآج بھی تکمیل کے منتظرہیں ،2003میں شروع ہونے والاتعمیراتی کام تاحال پائے تکمیل کونہ پہنچ سکا،واضح رہے کہ دونوں کالجزکے لئے الگ الگ عمارتوں کی منظوری دی گئی اورجن پرکام بھی شروع ہوامگرایک طویل عرصہ گزرجانے کے بعدبھی بوائزکالج کی عمارت کامحض پانچ فیصدکام باقی جبکہ گرلز کالج کی عمارت کا پچاس فیصدکام ادھوراہے ،اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کی عدم دلچسپی المیہ سے کم نہیں ،اس وقت بوائزاورگرلز کالج کی کلاسز کے لئے ہائی سکول کی پرائمری سیکشن کے چھ کمروں کواستعمال کیاجارہاہے جہاں جگہ کی کمی کے باعث نہ صرف اساتذہ اورطلباء کوشدیدمشکلات کاسامناہے بلکہ لیبارٹری ،کھیل کے میدان اوردیگرسرگرمیوں کے لئے بھی کوئی جگہ میسرنہیں ،کالج کے مسائل کی جانب توجہ نہ ہونے کی وجہ سے کالج کی اپ گریڈیشن کامعاملہ بھی سردخانہ کے نذرہے حالانکہ سوراب کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اورحصول تعلیم کارجحان بھی حوصلہ افزاء ہے مگراتنی بڑی آبادی کی نئی نسل کے لئے ابھی تک ڈگری کلاسزکی سہولت نہیں یہی وجہ سے کہ انٹرکے بعداکثرغریب طلبہ وطالبات تعلیم کے سلسلے کوخیرآبادکہنے پرمجبورہوجاتی ہیں،دونوں کالجزکی عمارت اوراپ گریڈیشن کے حوالے سے منتخب نمائندوں کو ترجیحی بنیادوں پرکرداراداکرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے طلبہ وطالبات کودرپیش مشکلات کاازالہ ہواوروہ یکسوئی واطمینان کے ساتھ آگے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں،سوراب کے عوامی حلقوں نے ارباب اقتدارسے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ انٹربوائزاورگرلز کالج کی عمارتوں کے ادھورے کام کانوٹس لیکر جلدازجلد پائے تکمیل تک پہنچانے اوردونوں کالجزکی اپ گریڈیشن کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی نئی نسل زیورتعلیم سے آراستہ ہوکرترقی یافتہ دنیاکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکے ۔