پنجگور : پنجگور عرب شیوخ کے شکار پر اہلیاں پنجگور سراپا احتجاج علاقے میں فلاحی کاموں کی بجائے چند منظور نظر افراد کو نوازا جارہا ہے زمہ دار ادارے نوٹس لیں اور تلور کی نسل کشی رکوائیں تفصیلات کے مطابق اہلیاں پنجگور نے عرب امارات کے شہزادوں کی جانب سے نایاب پرندہ تلور کی نسل کشی پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ عرب شیوخ چند افراد کے ہاتھوں یرغمال بننے کی بجائے پنجگور میں فلاحی کام کریں انہوں نے کہا کہ ایک طرف نایاب پرندے کی نسل کشی ہورہی ہے تو دوسری جانب عربوں سے پنجگور کے عوام کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے علاقے کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عرب امارات کے شیوخ 1981سے پنجگور میں مسلسل آرہے ہیں لیکن آج تک انہوں نے علاقے کے لیے ایک بھی فلاحی ادارہ قائم نہیں کیا بلکہ تمام مراعات چند منظور نظر لوگوں کو دی گئیں جو نہ سماجی حثیت رکھتے ہیں اور نہ ہی پنجگور کے جنگل وبیابانوں کے وارث ہیں انہوں نے کہا کہ عرب امارات کے شیوخ کو اگر کچھ دینا ہے تو پنجگور کے عوام کے لیے کسی فلاحی ادارے کا قیام عمل لائیں منظور نظر لوگوں کی جیبیں بھرنے سے کسی کا بھلا نہیں ہوسکے گا اور نہ ہی وہ نیک نامی کما سکیں گے ۔